سیلاب کی تباہی کی قیمت پاکستان کو تنہا چکانے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا،حنا ربانی

اسلام آباد(سی این پی)وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان میں زلزلے کے بعد فوری امداد ملی لیکن ماحولیاتی بحران کےباوجود اس بار ایسا نہیں ہوا۔امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں حنا ربانی کھر نے کہا کہ جس غیرمتناسب تباہی کا پاکستان کو سامنا ہوا ہے اس کی قیمت پاکستان کو تنہا چکانے پر مجبور نہیں کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زلزلے کے بعد فوری امداد ملی تھی، افسوس کی بات ہے کہ ماحولیاتی بحران کےباوجود اس بار ایسا نہیں ہوا۔مملکت کا کہنا تھا کہ عالمی میڈیا کی توجہ سیلاب سے ہٹ گئی ہے مگر پاکستان میں اب بھی سیلاب سے متاثر کئی علاقوں میں کشتیاں چل رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں