وزیرستانی بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے،میجرجنرل اظہراقبال

وانا(سی این پی)جنوبی وزیرستان کے ضلعی ہیڈکوارٹر وانا میں 22 اکتوبر کوانسپکٹر جنرل فرنٹئرکور ساوتھ خیبرپختونخوا میجرجنرل اظہراقبال عباسی نے ساوتھ وزیرستان سکاوٹس کیمپ میں واقع ایف سی گرلز ماڈل سکول کا دورہ کیا، یونٹ کماںڈنٹ کرنل محمد وسیم آفتاب نے ان کا استقبال کیا، اور سکول کا دورہ کرایا، جسکو ائی جی ایف سی نے بے حد سراہا، سکول کے پرنسپل عطاءاللہ نے استقبالیہ خطبہ پیش کیا، اور سکول کی مجموعی کارکردگی پر روشنی ڈالی، اور سکول کیلئے ماہرخواتین اساتذہ کو بھرتی کرنے اور سکول کو کالج کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا، مہمان خصوصی نے سکول میں خصوصی دلچسپی ظاہرکی، اورکہا، کہ مجھے جان کر خوشی ہوئی، کہ ایس ڈبلیو ایس نے وزیرستانی بچیوں کیلئے ایک جدید اور معیاری سکول قائم کیا ہے، جس میں طالبات کی تعداد 850 سے زائد ہیں، یہ یقینا وزیرستان کی تعلیم نسواں میں ایک انقلاب لائے گا، انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ سکول کی تمام ضروریات پوری کی جائے گی، اور وزیرستانی بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، آئی جی ایف سی نے سکول انتظامیہ کے تمام مطالبات کو پورا کرتے ہوئے سکول کو 2020 سے کالج کا درجہ دینے کا اعلان کیا، اور تمام ماہر مضامین خواتین اساتذہ کو بھرتی کرنے کے احکامات صادر کئے، اس کے علاوہ کالج کی تعمیرنوع کیلئے خطیر رقم کا بھی اعلان کیا، آخر میں مہمان خصوصی نے سکول کی تعمیرومرمت مارچ 2020 تک مکمل کرنے اور نئے سیشن کا آغاز سکول/کالج کا اعلان کیا،

اپنا تبصرہ بھیجیں