لاہور(سی این پی) لاہور ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ آئین میں درج ہے کہ الیکشن 90 روز میں ہونے ہیں، آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ معاشی صورتحال خراب ہوچکی ہے۔لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کے حوالے سے درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ بتائیں الیکشن کب کرائیں گے۔الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم الیکشن کرانے کے لیے تیار ہیں، لیکن گورنر نے لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے۔جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیئے کہ آئین میں درج ہے کہ الیکشن 90 روز میں ہونے ہیں، آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ معاشی صورتحال خراب ہوچکی ہے۔عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو ہدایت کی کہ آپ اتنا کام کر رہے ہیں، آپ چھوڑیں گورنر کو، آپ خود الیکشن کی تاریخ دے دیں۔عدالت نے گورنر کے وکیل سے استفسار کیا کہ اپ کو کتنا وقت درکار ہے یہ پاکستان کا معاملہ ہے، گورنر کے وکیل نے جواب جمع کرانے کی مہلت مانگتے ہوئے جواب دیا کہ کم ازکم 7 روز کا وقت درکار ہے۔عدالت نے گورنر پنجاب کے وکیل کو جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی اور آئندہ سماعت سے قبل فریقین کو تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 فروری تک ملتوی کر دی۔
کیا بیرون ملک جائیداد خریدنا غیر قانونی ہے؟
دبئی میں کتنے جرنلز، بیورو کریٹس اور بینکرز کی جائیدادیں ؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں
دبئی ان لاکڈ میں نام آنے پربلاول، محسن نقوی، شرجیل میمن اور فیصل واڈا کی وضاحتیں
پاناما لیکس کے بعد دبئی ان لاکڈ کے نام سے نیا مالی سکینڈل منظر عام پر آگیا
بلاول بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
اسلام آباد ہائیکورٹ نےحکومت کو ٹیکس نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے سے روک دیا
جماعت اسلامی کا 16 مئی سے حکومت کیخلاف مارچ کا اعلان
وزیر اعظم کا حکومت کی زیر ملکیت تمام اداروں کی نجکاری کا اعلان
جسٹس بابر ستار کا عدلیہ میں مداخلت پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو ایک اور خط
سرکاری محکموں میں بڑے پیمانے پر بھرتیوں کی منظوری