‏وزیراعظم نے 14 معاونین کی بلامعاوضہ کام کرنیکی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد(سی این پی) ‏وزیراعظم شہبازشریف نے 14 معاونین کی بلامعاوضہ کام کرنے کی درخواست منظور کرلی۔وزیر اعظم کے ترجمان کے مطابق معاونین نے وزیراعظم شہباز شریف سے کہا تھا کہ وہ عوام کی خدمت کے جذبے سے کام کرنے کے خواہش مند ہیں وہ اس مشکل صورتحال میں بلامعاوضہ خدمات انجام دیں گے جسے وزیراعظم نے منظور کرلیا۔بلامعاوضہ کام کرنے کی درخواست دینے والے معاونین درخواست گزاروں میں خصوصی میں شزہ فاطمہ خواجہ، سینیٹر حافظ عبدالکریم ، جنید انورچوہدری ،شیخ فیاض الدین، رومینہ خورشید عالم، رانا مبشراقبال، صادق افتخار، ملک محمد احمد خان، روبینہ عرفان، ملک عبدالغفار ڈوگر ، سردار شاہ جہاں یوسف، فہد ہارون، سابق سفیر محمد صادق، ملک نعمان لنگڑیال شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں