لاہور(سی این پی)محکمہ خوراک پنجاب نے 100 سے زائد ملوں کا گندم کوٹہ معطل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سیکریٹری خوراک اور پنجاب فلار ملز ایسوسی ایشن کے درمیان تنازع بڑھ گیا ہے، محکمہ خوراک پنجاب نے 100 سے زائد ملوں کا گندم کوٹہ معطل کر دیا۔دوسری طرف پنجاب فلار ملز ایسوسی ایشن نے پیر سے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ چیئرمین ایسوسی ایشن افتخار مٹو نے کہا کہ کل سے فلار ملز گندم نہیں اٹھائیں گے، سرکاری گندم نہیں ہوگی تو مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی بھی نہیں ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے 10 ملز مالکان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ آٹے کی فروخت کے لیے ٹریکنگ اسٹیشن ختم اور دکانوں پر سیل پوائنٹ قائم کیے جائیں۔
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15روپے 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7روپے 88پیسے کمی کا اعلان
شہید میجر بابر خان نیازی آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ جاری
شہدا کے یادگاروں پر حملہ کرنے کا حق کسی کو نہیں، بلاول بھٹو
عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت منظور
پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ