وزارت خزانہ حکام اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات آج ہونگے

اسلام آباد (سی این پی) وزارت خزانہ حکام اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات آج بھی ہوں گے۔وزیر مملکت برائے خزانہ اور سیکرٹری خزانہ آئی ایم ایف حکام کے ساتھ مذاکرات کریں گے، مذاکرات میں آئی ایم ایف وفد کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر بریف کیا جائے گا۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ معاشی ٹیم کی آئی ایم ایف وفد کے ساتھ ایم ای ایف پی مسودہ پر بھی بات چیت ہوگی، ایم ای ایف کا مسودہ فائنل کر کے آئی ایم ایف کو واپس بھیجا جائے گا، قومی امکان ہے آج ایم ای ایف پی کا مسودہ آئی ایم ایف کے ساتھ آج دوبارہ شیئر کیا جائے۔وزارت خزانہ کے مطابق ایم ای ایف مسودہ ایکسچینج کے بعد بھی ورچوئلی مذاکرات جاری رہیں گے، حکام اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کل بھی ہوں گے۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف کا مشن 10 روزہ مذاکرات کے بعد 10 فروری کی صبح پاکستان سے واشنگٹن روانہ ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں