برطانیہ ، مارکیٹوں سے سبزیاں اورپھل غائب

لندن(سی این پی)برطانیہ میں کھانے پینےکی بنیادی اشیا کی قلت کے باعث کچھ پھلوں اور سبزیوں کی فروخت محدود کردی گئی۔ سپرمارکیٹوں میں ٹماٹر،کالی مرچ، کھیرے، سلاد کے تھیلے، بروکلی اور پھول گوبھی کی خریداری پرحد لگادی گئی۔ضرورت کی سبزیاں نہ ملنے سے شہری پریشان ہیں، سوشل میڈیا پر سپر مارکیٹوں میں سبزیوں اور پھلوں کے اسٹالز خالی ہونے کی تصاویر گردش کر رہی ہیں۔تاجروں کے مطابق جنوبی یورپ اور شمالی افریقی ممالک میں شدید سر دی، بارش اور سیلاب کی وجہ سے سپلائی چین متاثر ہے۔ماہرین کا کہنا ہےکہ پھلوں اور سبزیوں کی قلت مزید چند ہفتے جاری رہ سکتی ہے۔حکام کا کہنا ہےکہ وہ مقامی کسانوں کے ساتھ مل کر قلت پر قابو پانےکی کوشش کر رہے ہیں۔خیال رہےکہ موسم سرما میں برطانیہ عموماً سبزیاں اسپین اور افریقی ممالک سے درآمدکرتا ہے لیکن موسم گرما میں اس کی زیادہ تر ضرورت مقامی پیداوار سے پوری ہوجاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں