اسلام آباد(سی این پی) پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی مذاکرات آج اسلام آباد میں شروع ہوں گے جو 2 روز تک جاری رہیں گے۔دفتر خارجہ کے مطابق 2 روزہ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری یواین اینڈ ای ڈی سید حیدر شاہ جبکہ امریکی وفد کی سربراہی قائم مقام کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشت گردی کرسٹوفرلینڈ برگ کریں گے۔مذاکرات کا مقصد دہشت گردی کے مشترکہ خطرے، کثیرجہتی فورمز پر تعاون اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے نمٹنا ہے۔مذاکرات کے حوالے سے ترجمان امريکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات ميں دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کا لائحہ عمل تشکيل ديا جائے گا، جبکہ مذاکرات میں سرحدی سکيورٹی پر بھی گفتگو ہوگی، دہشت گردی کی ملنے والی مالی معاونت کا مقابلہ کرنے پر بھی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کا موقف ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لئے استعمال ہو رہی ہے، کابل کے ساتھ اسلام آباد کے تعلقات اسی لئے خراب ہوئے ہیں کہ طالبان حکومت دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن نہیں کر رہی۔
کیا بیرون ملک جائیداد خریدنا غیر قانونی ہے؟
دبئی میں کتنے جرنلز، بیورو کریٹس اور بینکرز کی جائیدادیں ؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں
دبئی ان لاکڈ میں نام آنے پربلاول، محسن نقوی، شرجیل میمن اور فیصل واڈا کی وضاحتیں
پاناما لیکس کے بعد دبئی ان لاکڈ کے نام سے نیا مالی سکینڈل منظر عام پر آگیا
بلاول بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
اسلام آباد ہائیکورٹ نےحکومت کو ٹیکس نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے سے روک دیا
جماعت اسلامی کا 16 مئی سے حکومت کیخلاف مارچ کا اعلان
وزیر اعظم کا حکومت کی زیر ملکیت تمام اداروں کی نجکاری کا اعلان
جسٹس بابر ستار کا عدلیہ میں مداخلت پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو ایک اور خط
سرکاری محکموں میں بڑے پیمانے پر بھرتیوں کی منظوری