قاہرہ(سی این پی )عرب پارلیمان نے جمہوریہ ہنڈوراس اور ناورو سمیت دوسرے ممالک کی طرف سے القدس کوتسلیم کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان ممالک پر اپنے فیصلے تبدیل کرنے پرزور دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قاہرہ میں قائم عرب پارلیمان کے صدر دفتر سے جمہوریہ ہنڈوراس اور ناورو کو مکتوبات ارسال کیے ہیں جن میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لیں۔مکتوبات میں کہا گیا ہے کہ عرب پارلیمنٹ کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینا قضیہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے اور اس سے القدس میں صہیونی ریاست کے غیرقانونی غلبے کو وسعت دینے میں مدد ملے گی۔ان کا کہنا تھا کہ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنا غیرذمہ دارانہ، عالمی قوانین، اقوام متحدہ کی قراردادوں اورعرب اقوام اور فلسطینیوں کی دیرینہ خواہشات کی توہین ہے۔یاد رہے کہ امریکا پہلے ہی مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرکے اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرچکا ہے جس کے خلاف فلسطین، عرب ممالک، عالم اسلام اور امریکا کے اتحادیوں نے سخت غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی جانب سے اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے بعد متعدد امریکی اتحادیوں نے بھی اپنے سفارت خارنے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کیے تھے۔
پاکستان انرجی سمپوزیم کل ہوگا
ریمارکس اور از خود نوٹس سے خرابی پیدا ہوتی ہے، ججز کا کام تقریرکرنا نہیں،رانا ثنا اللہ
پی آئی اے کا پاکستانی طالبعلموں کی بشکیک سے واپسی کیلئے 2 خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ پنجاب کا فارنزک ٹریننگ لیب کو یونیورسٹیوں سے منسلک کرنے کا حکم
تحریک انصاف کا ہتک عزت قانون کیخلاف عدالت جانے کا اعلان
صدر کا دورہ یو اے ای، گیلانی نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا
پنجاب اور سندھ اسمبلی میں ایرانی صدر کی شہادت پر تعزیتی قراردادیں منظور
چودھری پرویز الہٰی کولاہورہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا
محسن نقوی کا اسلام آباد میں انڈر پاسز منصوبہ جلد مکمل کرنے کا حکم
اگر ہم نے جلاؤ گھیراؤ کیا تو ہمیں جیل بھیج دیں، علیمہ خان