نوجوان نسل پاکستان کی پہچان ،اسی نے ملک کی باگ ڈورسنبھالنی ہے, عاصمہ اسماعیل بٹ

راولپنڈی(سی این پی)آل پاکستان چائینیز اوورسیز یوتھ فیڈریشن کی صدر عاصمہ اسماعیل بٹ نے کہا کہ نوجوان نسل پاکستان کی پہچان ہے,پاکستان ہماری جنت ہے ,اپنے ملک کی قدر کریں کیوں کہ نوجوان نسل نے ہی اس ملک کی باگ ڈورسنبھالنی ہے, اپنے اردگرد کے منفی عناصرکی حوصلہ شکنی کریں,کیوں کہ اس ملک کی حفاظت کرنا ہم سب کا فرض ہے۔انھوں نے یہ بات راولپنڈی وویمن یونیورسٹی سکس روڈ پر یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ تقریب “میرا دیس ہے پاکستان “سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کہی, میزبانی کے فرائض یمنی نے سر انجام دہیے, جنھوں نے عاصمہ اسماعیل بٹ کی بیس سالہ فن اور انسانی حقوق کےلئیے انجام دی جانے والی خدمات کا احاطہ کیا, جب کہ تقریب کا اہتمام سوشل سائنس سوسائٹی کے زیر انتظام کیاگیا, فوکل پرسن و اسسٹنٹ پروفیسر سیاکالوجی ڈیپارٹمنٹ حنا ارم , اسسٹنٹ پروفیسر رضااللہ , لیکچرر جویریہ ویگر اساتذہ موقع پر موجود تھیں ,طالبات نے یوم پاکستان کی مناسبت سے پاکستان کی کہانی کے عنوان سے ڈرامہ پیش کیا,علاقائی رقص کے ذریعے پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کیا اور خوب داد سمیٹی, اس موقع پر عاصمہ اسماعیل بٹ نے بہترین پرفارمنس پر طالبات میں تحائف تقسیم کیے, جب کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیلہ کمال نے آل پاکستان چائئنیز اوورسیز یوتھ فیڈریشن کی صدر عاصمہ اسماعیل بٹ کو عوام الناس کی خدمات پر اعزازی شیلڈ سے نوازا۔بعد ازاں اپنے خطاب میں آل پاکستان چائینیز اوورسیز یوتھ فیڈریشن کی صدر عاصمہ اسماعیل بٹ نے طالبات اوراساتذہ کی کثیر تعداد سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اپنی بچیوں کو دیکھ کر بہت زیادہ فخر محسوس کررہی ہوں جن کے موجودگی کے بنا کوئی شعبہ مکمل نہیں, پاکستان ہماری جنت ہے , میں جہاں جاؤں کوشش یہی رہتی ہے کہ جلد اپنے وطن واپس لوٹوں, آج قائداعظم , محترمہ فاطمہ جناح اور دیگر پاکستان کی آزادی کے لئے متحرک قائدین کی بدولت ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں,پاکستان ہمارا گھر ہے , اور گھر سنوارنے میں سب سے اہم کردار ایک عورت کا ہوتاہے, تعلیم ضروری ہے لیکن اس سے کہیں زیادہ تربیت معنی رکھتی ہے, نوجوان نسل میں لوگوں کی مدد کا جذبہ ہونا چاہیے , ہم تعلیم و صحت پر کام کررہے ہیں تاکہ ہماری نوجوان نسل کا مستقبل روشن ہو, یہ ملک بہت مشکل سے حاصل کیاگیا , اسے سنوارنا اب ہمارا اولین مقصد ہونا چاہیے,میں کوشش کرتی ہوں کہ ہمیشہ حق کی بات کو عام کروں, انسانیت کی تذلیل کسی صورت برداشت نہ کریں , حق کی بات کرنے والے کا ساتھ دیں,مایوسی کفر ہے لہذا مایوسی کا شکار لوگوں کے لئے امید کی کرن بنیں,پاکستان وسائل سے مالا مال ہے اسکی قدر کرنا آپ سب کا فرض ہے, عورت نسلیں سنوارتی ہے , اپنی قدرکرنا سیکھیں,خواتین سے ہی گھر بنتا ہے , عاصمہ اسماعیل بٹ کا کہنا تھا کہ میرا جینا مرنا اوڑھنا بچھونا پاکستان کے ساتھ ہے , جیسے بھی حالات ہوں اپنے ملک کی قدر کریں, کیوں کہ نوجوان نسل نے ہی اس ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے,تقریب کے اختتام پر انھوں نے طالبات اور اساتذہ کے ہمراہ پاکستان زندہ باد کانعرہ لگا کر وطن عزیز سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں