اسلام آباد(سی این پی)وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہےکہ سستے فیول پروگرام پر آئی ایم ایف کا اعتراض نہیں بنتا۔ایک بیان میں مصدق ملک نے کہا کہ امیر کے لیے فیول مہنگا اور غریب کےلیے سستاکر رہے ہیں اور اس پروگرام پر کوئی سبسڈی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سڑکوں پر 2کروڑ موٹر سائیکلیں ہیں، اس اسکیم سے 800 سی سی گاڑیاں ملا کر 2کروڑ 14لاکھ موٹرسائیکل اور گاڑیاں فائدہ اٹھائیں گی، موٹر سائیکلز پر ماہانہ 420 ملین لیٹر پیٹرول استعمال ہوگا، گاڑیوں سمیت موٹر سائیکلز کے لیے ماہانہ 461 ملین لیٹر فیول استعمال ہونے کا تخمینہ ہے۔
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ سستے فیول پروگرام پر آئی ایم ایف کا اعتراض نہیں بنتا، غریب آدمی کو 100روپے فی لیٹر ریلیف کے پروگرام پر کام ہورہا ہے، فیول کارڈ پر ڈائریکٹ ریلیف اور کوڈ کے ذریعے ریلیف دینے کا جائزہ لیا گیا، کوڈ کے ذریعے فیول کی فراہمی سب سے بہتر سمجھی گئی۔
پولیس پتہ کرے کہ کراچی سے چوری گاڑیاں اور موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر مملکت
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں بڑا اجتماع
مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، بلاول بھٹو
ہم فلسطینیوں کے ساتھ قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، وزیر اعظم
میاں افتخار حسین اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر، حسین شاہ جنرل سیکرٹری منتخب
اسحاق ڈار او آئی سی سربراہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
عالمی یوم مزدو، صدر ، وزیراعظم کا مزدوروں کو خراج تحسین
امریکا نے دہشتگردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف کردی
نیشنل ڈیفینس یونورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد