حکومت نے 5 سالہ توانائی بچت منصوبے پر کام شروع کردیا

اسلام آباد(سی این پی)وفاقی حکومت توانائی بچت کے 5 سالہ منصوبے پر کام کر رہی ہے جس میں تمام سرکاری اور نیم سرکاری عمارتوں کو توانائی بچانے والی عمارات میں تبدیل کردیا جائے گا۔نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی کے مینیجنگ ڈائریکٹر سردار معظم کے مطابق توانائی بچت کا پلان پہلے 10 سال کے لیے بنایا گیا تھا جسے اب 5 سال تک محدود کردیا گیا ہے۔بلڈنگ کوڈ زپر مؤثر عمل درآمدر سے 50سے 60 فیصد تک توانائی کی بچت کی جا سکے گی اور تمام بڑی عمارتوں کے انرجی آڈٹ کے بعد توانائی بچت کے ایکشن پلان پر مرحلہ وار کام شروع کیا جائے گا۔پروگرام کے دوسرے مرحلے میں کمرشل، صنعتی اور گھریلو سیکٹر کو گیس کی بجائے کم بجلی استعمال کرنے والے آلات کو فروغ دیا جائے گا، حکومت صارفین کو ایسے آلات کی فراہمی میں مدد دے گی۔نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی کے مطابق توانائی بچت کے 5 سالہ پلان پر سرمایہ کاری کے لیے ورلڈ بینک سمیت مختلف عالمی اداروں سے مالی تعاون کے لیے رابطہ کیا جا رہا ہے، کوشش ہے کہ اس مد میں زیادہ سے زیادہ فنڈنگ گرانٹ کی شکل میں مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں