ریڈیو پاکستان مصدقہ معلومات پیش کرکے قومی خدمت میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے،عدنان روحیلہ

اسلام آباد (فوزیہ کلثوم رانا )ریڈیو پاکستان روایتی اور جدید براڈکاسٹنگ کے ذریعے مصدقہ معلومات اور ریاستی بیانیہ کو پیش کرکے قومی خدمت میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار روٹری کلب انٹرنیشنل اسلام آباد چیپٹر کے گورنر عدنان روحیلہ نے پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن اسلام آباد میں نئے چینلز اور اپ گریڈ شدہ اسٹوڈیوز کا دورہ کرنے کے بعد اپنے تاثرات ریکارڈ کرواتے ہوئے کیا۔ وہ کلب کے نوجوان ممبران کے ایک وفد کی قیادت کر رہے تھے، جو قومی نشریاتی ادارے کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات سے بہت متاثر تھے۔

عدنان روحیلہ نے کہا کہ ریڈیو پاکستان پوڈ کاسٹ، ریڈیو ریلز، ٹک ٹاک، ٹیکنالوجی، ماحولیات اور چلتے چلتے چینلز کے اجراء کے حالیہ اقدامات نوجوانوں کو نہ صرف تفریح فراہم کرنے بلکہ تعلیم دینے میں بھی بہت اہم ثابت ہوں گے۔ ان کا خیال تھا کہ ریڈیو پاکستان کی جانب سے آئی پی ٹی وی شروع کرنے کا خیال لوگوں کو سنجیدہ اور بامعنی مواد دیکھنے کی سہولت فراہم کرے گا جو میڈیا انڈسٹری میں کم ہی نظر آتا ہے۔

روٹری کلب اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اسسٹنٹ گورنر عمران غزنوی نے اپنے خیالات میں مختلف عوامی مطالبات کو پورا کرنے کے لیے ریڈیو پاکستان کے ذریعے نشر کیے جانے والے متنوع مواد کو سراہا۔ جناب غزنوی نے کہا کہ وہ ریڈیو پاکستان کے پروگراموں سے ہمیشہ متاثر ہوتے ہیں کیونکہ وہ بچپن سے ہی سرکاری نشریاتی ادارے کو سنتے آئے ہیں۔
وفد کے نوجوان ارکان جنہوں نے نیشنل براڈ کاسٹنگ ہاؤس میں موسیقی، ڈرامہ، ٹیکنالوجی اور کھیلوں کے چینلز میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ریڈیو پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔
دورے کے اختتام پر کلب کے نوجوان ممبران میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں