احساس پروگرام کے تحت کتنی ہزار اسکالر شپ دی جائیں گی، طلبا کیلئے خوشخبری

اسلام آباد(سی این پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت اہل اور حقدار طلبا کو 50ہزار اسکالر شپ دی جائیں گی ، اطلاق تقریبا 152 سرکاری یونیورسٹیوں پر ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ملک میں یکساں اورمعیاری تعلیم کافروغ عمران خان کامشن ہے، احساس پروگرام کے تحت اہل اورحقدارطلباکو50ہزاراسکالرشپ دی جائیں گی، وظائف 45ہزار سے کم آمدن رکھنے والے خاندان کے طلبا کو دیے جائیں گے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پروگرام کے تحت50فیصدکوٹہ خواتین، 2 فیصد معذور طلبا کے لیے ہوگا، وظائف میں کتابوں کی فراہمی، ٹرانسپورٹ، رہائش اور دیگرضروریات شامل ہیں ، اطلاق تقریبا 152 سرکاری یونیورسٹیوں پر ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں