سی ڈ ی اے کی ملی بھگت ،شہراقتدار میں غیر قا نو نی ہاؤسنگ سو سائٹیوں کی بھرمار، شہری لٹنے لگے ،سو شل میڈیا سمیت شاہرائوں اور پلازوں پر جعلی سو سائٹیوں کے اشتہارات آو یزاں

اسلام آباد(وقاص منیر ) وفا قی تر قیا تی ادارے (سی ڈ ی اے ) کی ملی بھگت ،شہراقتدار میں غیر قا نو نی ہاؤسنگ سو سائٹیوں کی بھرمار شہری لٹنے لگے ،سو شل میڈیا سمیت شاہرائوں اور پلازوں پر جعلی سو سائٹیوں کے اشتہارات آ ویزاں .تفصیلات کے مطابق وفا قی تر قیا تی ادارے کی ملی بھگت سے غیر قا نو نی سو سائٹیوں کی تشہیر کی جا نے لگی اسلام آباد کی شاہراہوں پر نت نئی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے پینا فلیکس لگے ہوتے ہیں۔ مہینوں ان کی مہم چلتی ہے اعلانیہ طور پر یہ فائلیں بیچتے ہیں پھر وہاں گھر بن جاتے ہیں جب وہ آباد ہو جاتی ہیں تو سی ڈی اے کی طرف سے ایک اشتہار جاری ہوتا ہے کہ مشتری ہوشیار باش، فلاں فلاں سوسائٹی غیر قانونی ہے۔ سی ڈی اے ذرائع کے مطابق اگست 2023میں جا ری کر دہ لسٹ میں تقریبا 65کے قریب ایسی سو سائٹیوں کے نام شامل ہیں جو گز شتہ تین سے چا ر سالوں میں بنیں ،سی ڈی اے کی 2018کی لسٹ میں غیر قا نو نی سو سائٹیوں کی تعداد 120کے قریب تھی اسلام آباد میں واقع ایک ایڈور ٹائز نگ کمپنی کے ملازم نے نام شائع نہ کر نے کی شرط پر بتا یا کہ سب کو معلوم ہے کہ اسلام آباد میں اشتہاری مہم متعلقہ اداروں کی اجازت سے فیس کی ادائیگی کے بعد چل سکتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ غیر قانونی سوسائٹی کو اسلام آباد میں اشتہاری مہم چلانے اور پلاٹ بیچنے کی اجازت کون دیتا ہے سی ڈی اے کی اجا زت کے بغیر مین شاہرائوں پر کسی بھی پر وجیکٹ کی تشہیر نہیں ہو سکتی ایڈور ٹائز نگ کمپنیاں با قا عدہ طور پر سی ڈی اے کو فیس ادا کر تی ہیں جس کے عوض سی ڈی اے آ فس کی جانب سے ایڈور ٹائز نگ نمبر الاٹ کیا جا تا ہے اور ایڈور ٹائز نگ کمپنی اس با ت کی پابند ہوتی ہے کہ لگا ئے جا نے والے پوسٹرز اور بینرز پر الاٹ شدہ نمبر درج کیا جائے گا جس کے بعد ہی ایڈور ٹائز نگ کا عمل شروع ہو تا ہے اگست 2018میں وفا قی ترقیا تی ادارے کی ویب سائٹ پر جا ری غیر قا نو نی ہا ؤسنگ سو سائٹیوں کی لسٹ کے مطابق زون ون(1) میں عبداللہ ٹاؤن، H-17،عمار ٹاؤن، H-17،چنار ٹاؤن، H-17،گلشنِ تعلیم، ایچ-15،جھنگی سیدان ہومز، H-15،قمر گارڈن، H-15،شیر زمان گارڈن، H-17،شفا انٹرنیشنل ہاؤسنگ سوسائٹی، H-17،طلحہ فارمز، H-17،طیب گارڈن H-15,زمر وادی، H-17,احمد ٹاؤن، D-14,اعوان ٹاؤن، D-14,کیپیٹل ہلز ریزیڈینشیا، D-14,گرین ویلی فیز II، E-15,گرین ویلی، D-14,مارگلہ ویو ویلی، D-14,پیراڈائز ویلی، D-14,شہزاد ٹاؤن، E-15 جبکہ زون 2 میں گرین سٹی، سیکٹر D-17، E-17گلشن رحمان سیکٹر C-17, D-17,اسلام آباد کوآپریٹو فارمنگ سکیم، سیکٹر D-17,جمال اکبر کالونی، ترنول پھاٹک,پاکستان اوورسیز ہاؤسنگ سکیم، سیکٹر F-1,پاکستان ٹائون فیز II G-16, F-16,تاج سیونٹین ویسٹ، لگژری اپارٹمنٹس اور شاپس اسی
طرح زون (3)میں الریان سوسائٹی,علی ٹاؤن,آرکیڈیا سٹی،آرین انکلیو، کورنگ روڈ، بنی گالہ،گرین ہلز،گرین میڈوز (نارتھ رج)ہاؤسنگ سکیم،میجر مخدوم سوسائٹی جبکہ زون (4)میں عبداللہ گارڈنز، کری روڈ،ابوبکر ٹاؤن، اسلام آباد ایکسپریس وے،عادل فارمز، سملی ڈیم روڈ،عادل ویلی، سملی ڈیم روڈ،الہدی ٹاؤن، لہتراڑروڈ،النحل ہاؤسنگ سکیم، سملی ڈیم روڈ،الرحمن ولاز، کری روڈ، نزد اٹک پٹرولیم،الرحمن سٹی ویو،لہتراڑ روڈ، پنسٹیک کے قریب، نیلور،السید ایونیو، پارک روڈ،علی ماڈل ٹائون،امیر خان انکلیو، ملہ روڈ، بحریہ انکلیو-I کے قریب،ارسلان ٹاؤن، الحمرا ہلز سے ملحقہ،ایشین رینچز ولاز،بابر انکلیو، مورہ نور،بدر فارمز، سملی ڈیم روڈ،بیلی ٹاؤن، کری روڈ، اٹک پٹرولیم کے قریب،بہارہ کہو انکلیو، اسلام آباد،بلیو انکلیو/اسٹار ہوم، لہتراڑ، سملی ڈیم لنک روڈ، برما ٹائون، لہتراڑ روڈ،پارک روڈ کے قریب کینٹری انکلیو،کیپٹل گارڈنز، لہتراڑ روڈ،سٹی ٹاؤن، لہتراڑ روڈ،نیلور اسلام آباد کے قریب سٹی ویوز،کامنرز اسکائی گارڈنز (فلائی اوور ویلی)،دانیال ٹاؤن، ہرنو ٹھنڈا پانی، لہتراڑ روڈ،ڈاکٹرز انکلیو، سملی ڈیم روڈ،ڈریم لینڈ سٹی، لہتراڑ روڈ ٹھنڈا پانی،فیصل ٹاؤن اسلام آباد ایکسپریس وے،گکھڑ ٹاؤن، لہتراڑ روڈ،گلیکسی انکلیو/مفتی محمود انکلیو، لہتراڑ روڈ،غوری گارڈنز، لہترڑ روڈ،غوری ٹاؤن ،اسلام آباد ایکسپریس وے،سرکاری افسران کوآپریٹو فارمنگ اسکیم،گرین ایونیو، پارک روڈ،گرین ایونیو-II، کری روڈ،گرین فیلڈز، سملی ڈیم روڈ،گرین ریذیڈنشیا۔ لہتراڑ روڈ جس کا ہیڈ آفس شاہین ٹائون فیز I کے بالمقابل پیٹرول پمپ جھنگ سیداں کے قریب،گرین ویلی فیز-I اوII ، سملی ڈیم روڈ،گرین ویلی، کرور روڈ، پہونٹ، گرین ویو ولاز، لہتراڑ روڈ،گلبرگ ٹائون فیز I اور II، لہرر روڈ،گلف ریزیڈنشیا، لہتراڑ روڈ،حمید ٹاؤن (موضع موہریاں) کری روڈ،ہل ویو ہاؤسز، سملی ڈیم روڈ،آئیڈیل ریزیڈنشیا، پارک انکلیو کے قریب، کری،اقبال ٹاؤن، اسلام آباد ایکسپریس وے،اسلام آباد فارمز، سملی ڈیم روڈ،اتفاق ٹاؤن، اولڈ کرپا روڈ، لہتراڑ روڈ،جے اینڈ کے فارمز، اسلام آباد ہائی وے،جاپان ویلی، کرپا روڈ، لہترار روڈ،کیانی ٹاؤن،
کرپا روڈ، لہتراڑ روڈ،کوہسار انکلیو، جنڈالہ روڈ، نیول فارمز کے قریب سملی ڈیم روڈ،مکہ ٹائون، ہرنو ٹھنڈا پانی، لہتراڑ روڈ،مارگلہ گارڈن، لہتراڑ روڈ،مروہ ٹاؤن، اسلام آباد ہائی وے،میڈیا سٹی-I، کرپا روڈ،مفتی محمود انکلیو لہتراڑ روڈ،مسلم ٹاؤن، سملی ڈیم روڈ،مظفر آباد ٹاؤن (پنڈ بھیگوال)، سملی ڈیم روڈ،نیو یونیورسٹی ٹاؤن (کامسیٹس کے قریب) پارک روڈ،او جی ڈی سی ایل ٹاؤن، پیراڈائز پوائنٹ ہاؤسنگ سکیم لہتراڑ روڈ ،پارک لین ویلی، پارک روڈ،پی ٹی وی کالونی، سملی ڈیم روڈ،قرطبل ٹاؤن، اسلام آباد ہائی وے،راول انکلیو، کری روڈ،راول انکلیو، فیز III، لہتراڑ روڈ، تمیر، رائل ایونیو، پارک روڈ،رائل سٹی/رائل ولاز (نزد پنسٹیک، نیلور)، لہترار روڈ،رائل ہومز ریزیڈنشیا، لہتراڑ روڈ،سیف گارڈن، کرپا روڈ،سما ٹاؤن، کرپا روڈ، ستی ٹاؤن، لہتراڑ روڈ،شاہین فارمز، سملی ڈیم روڈ،سملی ویلی (فیز-I اور II)، سملی ڈیم روڈ،اسپرنگ ویلی، سملی ڈیم روڈ،اسامہ ٹاؤن اورظہور ٹاؤن شامل ہیں جبکہ زون 5 میں عائزہ گارڈن، کہوٹہ روڈ،عائزہ گارڈن، موضع لوہی بھیر دکھلی جاوا،عالیہ ٹاؤن، موضع لوہی بھیر ڈوکھلی جاوا،عسکریہ ٹاؤن، جاپان روڈ،عائشہ ٹاؤن، نیوی روڈ، روات ،عظیم ٹاؤن، کہوٹہ روڈ،بینکرز سٹی، دھار والا روڈ،کینین ویوز، اسلام آباد ہائی وے،دانیال ٹاؤن، ہون دھمیال، سہالہ ،دھنیال ٹاؤن، کہوٹہ روڈ،ڈان ٹاؤن ریذیڈنشیا، اسلام آباد ایکسپریس وے،فاطمہ ولاز، جی ٹی روڈ،فضا ٹاؤن، ہون دھمیال، سہالہ ،غوری ٹاؤن، زون-5 جاپان روڈ، اسلام آباد ہائی وے میں فیز،گلشن دانش، جی ٹی روڈ،گلشن رابعہ، جاپان روڈ،گلشن رحمان، جاپان روڈ،جوڈیشل ایمپلائز ہائوسنگ سکیم، کرپا چراہ روڈ،نیشنل پولیس فائونڈیشن، پی ڈبلیو ڈی روڈ، اسلام آباد ہائی وے،نیو ماڈل ٹائون ہمک/روشن انکلیو، موضع نیازیاں ،پاک پی ڈبلیو ڈی، اسلام آباد ہائی وے،پارلیمنٹرینز انکلیو، جاپان روڈ،رشید ٹاؤن، جاپان روڈ ،روات انکلیو، مین روات چوک ،روات ہائوسنگ سکیم، جی ٹی روڈ، روات ،ریور ویو، کہوٹہ روڈ،سدوزئی ٹائون، کنگوٹہ سیداں ،سمانہ سمارٹ سٹی اور ساون فارم ہائوس،ٹیلی ٹائون، جاپان روڈ،ٹیلی ویژن میڈیا ٹاؤن شامل ہیں اگر زمینی حقا ئق کو دیکھا جا ئے تو اسلام آ با د کے مضا فات میں سینکڑوں ٹاؤنز بنا دیئے گئے ہیں جن میں آ ئے روز شہریوں کو لو ٹا جا رہا ہے اس حوالے سے ترجمان سی ڈی اے محسن شیرازی سے مو قف لیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اشتہارات کی ایڈور ٹائز نگ ایم سی آئی کے ذمہ ہے اور وہ ہی اس حوالے سے بہتر بتا سکتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں