این سی ایچ آرکا کھیلوں میں لڑکیوں کی شرکت کو فروغ دینے کے لئے مہم کا آغاز

اسلام آباد( فوزیہ کلثوم رانا) قومی کمیشن برائے انسانی حقوق (این سی ایچ آر) پاکستان میں کھیلوں میں لڑکیوں کی شرکت کو فروغ دینے کے لیے اپنی تین ماہ کی طویل مہم کا آغاز کرنے جا رہا ہے ۔ کینیڈا فنڈ فار لوکل انیشیٹوز کے تعاون سے یہ مہم اکتوبر 2023 سے جنوری 2024 تک چلے گی،جس میں تربیتی کیمپ، ٹورنامنٹ، مینٹورنگ سیشن، پینل ڈسکشن اور اسلام آباد میں ایک فائنل نمائشی میچ منعقد کیا جائے گا ۔ چیئرپرسن این سی ایچ آر رابعہ جویری آغا اس مہم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں میں خواتین کو فروغ دینا صرف میدان میں گول کرنا نہیں ہے بلکہ یہ رکاوٹوں کو توڑنے، دقیانوسی تصورات کو ختم کرنے اور برابری کو فروغ دینے کے بارے میں ہے۔ جب ہم کھیلوں میں خواتین کو بااختیار بناتے ہیں تو ہم معاشرے کو انصاف کے ذریعے شمولیت میں اضافہ کر رہے ہوتے ہیں ۔
’امپاورہر‘ ایک ایسا اقدام ہے جو ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو پاکستان میں لڑکیوں اور خواتین کو کھیلوں، بالخصوص فٹ بال میں حصہ لینے سے روکتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں