تارکین وطن کا معاملہ ، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس کوٹاسک سونپ دیا

لاہور(سی این پی) نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تارکین وطن کا ڈیٹا جمع کرنے کے لیے پولیس کو ٹاسک سونپ دیا۔ذرائع کے مطابق تارکین وطن کے ڈیٹا سے متعلق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آئی جی پنجاب اور تمام اضلاع کے آر پی اوز کو ہدایات جاری کردیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر قانونی تارکین کے شناختی کارڈز کی باقاعدہ تصدیق کی جائے ، غلط شناختی کارڈز کو فوری بلاک کیا جائے، پولیس مؤثر آپریشن کے ذریعے غیر قانونی تارکین وطن کا ڈیٹا اکٹھا کرے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نے کسی غیر قانونی تارکین وطن کے ساتھ نرمی نہ کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں، پنجاب حکومت نے گزشتہ روز اپیکس کمیٹی اجلاس کے بعد پنجاب میں آپریشن کا فیصلہ کیا ۔اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی شروع کر رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں