گرفتاریوں کیخلاف ردعمل، اساتذہ کا امتحانی ڈیوٹیوں کے بائیکاٹ کا اعلان

لاہور(سی این پی) اساتذہ نے گرفتاریوں کیخلاف ردعمل دیتے ہوئے امتحانی ڈیوٹیوں کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ 20 اکتوبر سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں ڈیوٹی انجام نہیں دیں گے اور اگلے مرحلے میں پیپر سیٹنگ اور عملی امتحانات کی ڈیوٹی بھی نہیں کریں گے۔ٹیچرز کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے ساتھیوں کو رہا نہیں کیا جاتا احتجاج جاری رہے گا، لیو انکیشمنٹ قانون میں تبدیلی بھی واپس لی جائے، گرفتاریوں اور معطلیوں سے گھبرانے والے نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں