ورلڈکپ، شائقین کو اسٹیڈیم لانے کیلئے بی سی سی آئی کی نئی چال

ممبئی(سی این پی)آئی سی سی ورلڈکپ بھارت میں جاری ہے اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم میں لانے کے لیے نئی چال چل دی۔بی سی سی آئی کی جانب سے ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کو کھانے پینے کی اشیا مفت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن نے تمام شائقین کو مفت میں پاپ کارن دینے کا اعلان کردیا، اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کو مفت میں کولڈ ڈرنکس بھی دی جائیں گی۔

ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر امول کال کے مطابق فری کولڈ ڈرنکس اور پاپ کارن کے لیے شائقین کو کاؤنٹرپر ٹکٹ دکھانا ہوگا، مفت میں کولڈ ڈرنکس اور پاپ کارن نان ہاسپٹلیٹی والے ایریاز کے لیے ہوں گے۔امول کال کے مطابق فری میں ملنے والے پاپ کارن اور کولڈ ڈرنکس کا سارا خرچہ ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن اٹھائے گی۔واضح رہے کہ وانکھیڈے اسٹیڈیم میں بھارت اور سری لنکا کےدرمیان میچ 2 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں