مسلسل کمی کے بعد ڈالر کی قدر میں اضافہ، سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

کراچی(سی این پی) ڈالر کی مسلسل تنزلی کے بعد اچانک قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 37 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 88 پیسے پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ 16 اکتوبر سے ابتک ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 42 پیسے کا اضافہ جبکہ ڈالر 16 اکتوبر کو 276 روپے 83 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 256 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ 100 انڈیکس 51 ہزار 433 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں