بشکیک(سی این پی) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، سی پیک علاقائی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایس سی او میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا، ایران کو مکمل ممبر کے طور پر ایس سی او میں شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس سی او فورم معاشی چیلنجز سے نمٹنے، معیشت کی بحالی اور امن کے لئے اہم کردارادا کر رہا ہے، اس کے ممبران کان کنی، آئی ٹی، توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔جلیل عباس جیلانی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، سی پیک علاقائی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، اس منصوبے سے ایس سی او ممالک کے روابط کو فروغ ملے گا، ہمیں ہر میدان میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔
پاکستان اور ترکیہ کا دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا اعادہ
آزادی مارچ کیس، عمران خان و دیگر پی ٹی آئی رہنما بری
صدر اوروزیراعظم کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پراظہارافسوس
پاکستانی عازمین حج کی تربیت کیلئے آن لائن ایپ کا اجرا
27 مئی تک شدید گرمی کی لہر کا امکان
ہتک عزت بل آج پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائیگا
ترکیہ کے وزیر خارجہ دو روزہ دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے
بشکیک سے دو پروازیں پاکستانی طالب علموں کو لیکر لاہور اور اسلام آباد پہنچ گئیں
این اے 148کا ضمنی انتخاب، پیپلزپارٹی کے علی موسیٰ گیلانی کی جیت
پاکستان اور آسڑیلیا کا ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار