رابی پیرزادہ کی برہنہ ویڈیوزوائرل،اداکارہ نے سائبرایکٹ کے تحت کارروائی کا عندیہ دے دیا

لاہور(سی این پی )معروف اداکارہ رابی پیرزادہ کوسوشل میڈیا پرشدید تنقید کا سامنا ہے،جسکی وجہ اداکارہ کی برہنہ ویڈیوز اور تصاویرہیں جو مختلف اکاؤنٹس سے شئیر کی جا رہی ہیں۔
ان ویڈیوز اور تصاویر کی وجہ سے رابی پیرزادہ کو سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اورتنقیدکی وجہ سے اس وقت اداکارہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکی ہیں،اس حوالے سے اداکارہ کا وضاحتی بیان بھی سامنے آگیا ہے، رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ وہ ان ویڈیوز اور تصاویر کے حوالے سے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کی درخواست دے چکی ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی ذاتی تصاویر اور ویڈیوز انکے سمارٹ فون میں موجود تھیں جو انہوں نے کچھ عرصہ پہلے فروخت کر دیا تھا۔جسے انہوں نے موبائل فون فروخت کیا ہے اسکے خلاف قانونی کارروائی کےلئے انہوں نے تحریری درخواست دے دی ہے ،واضح رہے کہ اداکارہ رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر گذشتہ دنوں سانپوں کے ساتھ انڈین وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی تھی جس کے بعد انڈین میڈیا نے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
انہی ویڈیوز کو لیکر محکمہ جنگلی حیات نے بھی انکے خلاف کارروائی کی اور معاملہ عدالت تک پہنچا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں