اسلام آباد(سی این پی )حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نہ استعفیٰ دیں گے اور نہ ہی قبل از وقت انتخابات ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں اہم رہنماؤں نے شرکت کی.اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ شرکاء نے آزادی مارچ اور مولانا فضل الرحمان کی 2 روز کی مہلت پر بھی گفتگو کی۔حکمران جماعت کی کور کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نہ استعفیٰ دیں گے اور نہ ہی قبل از وقت انتخابات ہوں گے ۔اجلاس میں کور کمیٹی نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ اپوزیشن کے اوچھے ہتھکنڈوں میں نہیں آئیں گے، اپوزیشن جب تک چاہے دھرنا دے، بلیک میل نہیں ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ استعفے کا مطالبہ احمقانہ ہے، اپوزیشن کا کوئی بھی غیر جمہوری مطالبہ تسلیم نہیں کر سکتے ، اگر اپوزیشن نے بلیک میلنگ کی تو مذاکرات نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آزادی مارچ 27 اکتوبر کو کراچی سے شروع ہوا تھا جو سکھر، ملتان، لاہور اور گجرانوالہ سے ہوتا ہوا 31 اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچا۔ یکم نومبر کو آزادی مارچ سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ کے لیے اتوار تک کی مہلت دی ہے۔
پاکستانی عازمین حج کی تربیت کیلئے آن لائن ایپ کا اجرا
27 مئی تک شدید گرمی کی لہر کا امکان
ہتک عزت بل آج پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائیگا
ترکیہ کے وزیر خارجہ دو روزہ دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے
بشکیک سے دو پروازیں پاکستانی طالب علموں کو لیکر لاہور اور اسلام آباد پہنچ گئیں
این اے 148کا ضمنی انتخاب، پیپلزپارٹی کے علی موسیٰ گیلانی کی جیت
پاکستان اور آسڑیلیا کا ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار
وفاقی دارالحکومت کی مثالی سکیورٹی، چور آئی جی کے گھر کے باہر سے ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟
چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا،شی یانگ چیانگ