ارلنگ ہالینڈ نے پریمیئر فٹبال لیگ میں نئی تاریخ رقم کردی

لندن(سی این پی )مانچسٹر سٹی کے اسٹرائیکر ارلنگ ہالینڈ نے پریمیئر لیگ میں تیز ترین 50 گول کرکے نئی تاریخ رقم کر دی۔ارلنگ ہالینڈ نے پریمیئر لیگ میں صرف 48 مقابلوں میں 50 گول اسکور کیے جو کسی بھی فٹبالر کی جانب سے سب سے کم میچز میں گولز کی نصف سنچری ہے۔

مانچسٹر سٹی کے اسٹرائیکر ارلنگ ہالینڈ سے پہلے اینڈریو کول نے 60 مقابلوں میں 50 گول اسکور کیے تھے۔ہفتے کو لیورپول کے میچ میں ہالینڈ نے پچاسواں گول کیا اور مانچسٹر سٹی اور لیورپول کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں