لاہور(سی این پی)حکومت پنجاب نے پٹواری کے عہدے کا نام ویلج افسر سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صوبے میں لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے سٹاف کی ترقی کیلئے سروس سٹرکچر بنایا جائے گا، وزیراعلی نے کمشنر لاہور ڈویژن کو ریونیو کے حوالے سے ماڈل تحصیل بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت بھی کر دی۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پٹواری کے عہدے کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پٹواری کو ویلج آفیسر کے عہدے کا نام دیا جائے گا۔ ویلج آفیسر کو 14 واں سکیل ملے گا، بھرتی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہوگی، بھرتی کے بعد 6 ماہ کی تربیت لازم ہوگی۔وزیراعلی پنجاب نے ویلج آفیسر کو لیپ ٹاپ بھی دینے کی منظوری بھی دی، حاضر سروس پٹواریوں کو 11واں سکیل اور گردآور کو 14واں سکیل دینے کی تجویز ہے۔ لاہور کی ایک تحصیل کو ریونیو کے حوالے سے ماڈل تحصیل بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے سٹاف کی ترقی کیلئے سروس سٹرکچر بنایا جائے گا۔ وزیراعلی نے کمشنر لاہور ڈویژن کو ماڈل تحصیل بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کر دی۔
پاکستانی عازمین حج کی تربیت کیلئے آن لائن ایپ کا اجرا
27 مئی تک شدید گرمی کی لہر کا امکان
ہتک عزت بل آج پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائیگا
ترکیہ کے وزیر خارجہ دو روزہ دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے
بشکیک سے دو پروازیں پاکستانی طالب علموں کو لیکر لاہور اور اسلام آباد پہنچ گئیں
این اے 148کا ضمنی انتخاب، پیپلزپارٹی کے علی موسیٰ گیلانی کی جیت
پاکستان اور آسڑیلیا کا ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار
وفاقی دارالحکومت کی مثالی سکیورٹی، چور آئی جی کے گھر کے باہر سے ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟
چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا،شی یانگ چیانگ