پی ایس ایل، عماد وسیم اسلام آباد یونائیٹڈ، حسن علی کراچی کنگز کی جانب سے کھیلیں گے

لاہور(سی این پی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن سے قبل کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان بڑی ٹریڈ ہوگئی۔پی ایس ایل 5 کے فاتح کپتان عماد وسیم ٹورنامنٹ کے نویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ جبکہ حسن علی کراچی کنگز کی طرف سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کا پہلا راؤنڈ سلور پک اپنے دوسرے راؤنڈ سلور پک کے بدلے حاصل کیا، یونائیٹڈ نے عماد وسیم کو پلاٹینم کیٹگری جبکہ کراچی کنگز نے حسن علی کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں پک کیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے عماد وسیم کو ہوم ٹاؤن کی جانب سے کھیلنے پر خوش آمدید کہا ہے۔علاوہ ازیں لاہور قلندرز کے مرزا طاہر بیگ، اسلام آباد یونائیٹڈ کے رومان رئیس اور کراچی کنگز کے میر حمزہ گولڈ سے سلور کیٹیگری میں چلے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں