نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے دوسرے کانووکیشن کی تقریب کا انعقاد

اسلام آباد(سی این پی)نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (نیوٹیک) نے اپنے دوسری کانووکیشن کی تقریب یونیورسٹی کیمپس اسلام آباد میں منعقد کی۔ اس تقریب میں چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ڈاکٹر مختار احمد (ستارہ امتیاز) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر معزز مہمانوں بشمول فارغ التحصیل طلباء کے والدین نے بھی شرکت کی۔

کانووکیشن کی تقریب نیوٹیک کے فارغ التحصیل طلبا کے تعلیمی سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے ، کیونکہ طالب علموں نے اپنی ڈگریاں حاصل کیں اور اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے اگلے مرحلے کا آغاز کیا۔ سول انجینئرنگ، مکینیکل انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس، کمپیوٹر انجینئرنگ اور الیکٹریکل انجینئرنگ کے مختلف شعبوں کے کل 135 طلباء نے ڈگریاں حاصل کیں۔
ان ڈگری پروگرام کے اعلیٰ کامیابیاں حاصل کرنے والوں کو سونے اور چاندی کے میڈلز سے نوازا گیا۔ اس تقریب نے نیوٹیک نے ان کی تمام تعلیمی سرگرمیوں کے دوران ان کی محنت، لگن اور کامیابیوں کو تسلیم کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔

اعلیٰ تعلیم کے شعبے کی ممتاز شخصیت ڈاکٹر مختار احمد نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے کلیدی خطبہ دیا۔ پاکستان کے تعلیمی منظرنامے کو تشکیل دینے میں اپنے وسیع تجربے اور مضبوط قیادت کے ساتھ، ان کی بصیرت نے فارغ التحصیل طلباء کو ایک کامیاب مستقبل کی طرف راغب کیا۔
کانووکیشن کی تقریب میں ریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز، (ہلال امتیاز ملڑی) نے خطاب کیا انہوں نے بیچ 19 کے فارغ التحصیل طلباء کی کامیابیوں پر فخر کا اظہار کیا اور ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے قیمتی مشورے پیش کیے۔

نیوٹیک اپنے گریجویٹس کی کامیابیوں پر بہت فخر محسوس کرتی ہے اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے ضروری علم، مہارت اور اخلاقی اقدار سے آراستہ اچھے پیشہ ور افراد پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں