اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں اپوزیشن کو کبھی این آر او نہیں دیں گے، اگر این آر او دیا تو ملک سے غداری ہو گی، یہ لوگ صرف تین الفاظ سننا چاہتے ہیں۔وزیراعظم نے ایک بار پھر صاف صاف کہہ دیا، نو این آر او، نو کمپرومائز، اپنے سوشل میڈیا پیغام میں وزیراعظم نے اپوزیشن پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہا جب تک ان کو ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے ملک ترقی کی راہ پر نہیں آ سکتا۔ ان کو کبھی این ار او نہیں دونگا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا این آر او دینے کا مطلب ملک سے غداری ہوگا۔ یہ لوگ صرف تین الفاظ سننا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم کا تازہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب جے یو آئی(ف)کے سربراہ اسلام آباد کے علاقے پشاور موڑ پر دیا گیا دھرنا ڈی چوک منتقل کرنے پر غور کر رہے ہیں،دوسری جانب حکومت کا کہنا ہے کہ پشاور موڑ سے دھرنے کی ڈی چوک منتقلی مولانا فضل الرحمن کے حکومت سے کئے گئے معاہدے کی خلاف ورزی ہو گی، ایسے میں حکومت قانون کی عملداری یقینی بنائے گی۔
پاکستانی عازمین حج کی تربیت کیلئے آن لائن ایپ کا اجرا
27 مئی تک شدید گرمی کی لہر کا امکان
ہتک عزت بل آج پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائیگا
ترکیہ کے وزیر خارجہ دو روزہ دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے
بشکیک سے دو پروازیں پاکستانی طالب علموں کو لیکر لاہور اور اسلام آباد پہنچ گئیں
این اے 148کا ضمنی انتخاب، پیپلزپارٹی کے علی موسیٰ گیلانی کی جیت
پاکستان اور آسڑیلیا کا ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار
وفاقی دارالحکومت کی مثالی سکیورٹی، چور آئی جی کے گھر کے باہر سے ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟
چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا،شی یانگ چیانگ