بغداد(سی این پی)بغداد کے ایوانوں میں بھی مسئلہ کشمیر کی گونج، ایشیائی پارلیمانی کانفرنس میں بھارتی جارحیت بے نقاب کرنے پر انڈین وفد آگ بگولہ ہو گیا۔ بیرسٹر سیف کی تقریر کے دوران شورشرابہ شروع کر دیا۔ہنگامے کے باوجود بیرسٹر سیف نے بھارتی مظالم کا پول کھول دیا۔ انہوں نے کہا کشمیر میں سیکڑوں افراد کو شہید اور ہزاروں لوگوں کو بینائی سے محروم کر دیا گیا، تمام ممبران کشمیر میں بھارتی جارحیت کی مذمت کرنے میں پاکستان کی مدد کریں۔بیرسٹر سیف کا کہنا تھا مسئلہ یہ ہے کہ کشمیر میں 5 اگست سے لاکھوں افراد بھارتی افواج کے مظالم برداشت کر رہے ہیں، سیکڑوں ہزاروں افراد کو پیلٹ گن سے اندھا کر دیا گیا، بھارت تمام عالمی قراردادوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔بیرسٹر سیف کی تقریر کے دوران بھارتی وفد ہنگامہ آرائی کرتا رہا۔ ایشیائی پارلیمانی کانفرنس میں ترکی، کویت اور دیگر ممالک نے کشمیر پر پاکستانی موقف کی تائید کی۔
خاتون انسانی سمگلر گرفتار
مریم نواز کی وردی پہن کر ایلیٹ فورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ میں شرکت
طارق بشیر چیمہ کی رکنیت قومی اسمبلی کے پورے سیشن کے لیے معطل
وزیر خارجہ اسحٰق ڈار 20 سے 21 مئی قازقستان کا دورہ کریں گے-دفتر خارجہ
پارلیمنٹ ہاؤس میں کوریج کرنے پر پابندی
علی پرویز ملک نے وزیر مملکت کا حلف اٹھالیا
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ غیر ملکی دورے پر روانہ، جسٹس منیر اخترقائم مقام چیف جسٹس ہونگے
واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری، ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ طلب
سمز بلاک کرنے سے نہیں، صرف نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
شناختی کارڈز نظام کو فول پروف بنانے کیلئے پلان طلب