مستقل صدر زرعی ترقیاتی بینک کی تعیناتی نہ ہوسکی ،نیب نوٹس کے باوجود شیخ امان اللہ قائم مقام صدر ZTBLکے عہدے پر براجمان

اسلام آباد(سی این پی ) چیئرمین نیب نے سی این پی کی خبروں پر نوٹس لیتے ہوئے قائمقام صدر زرعی ترقیاتی بینک شیخ امان اللہ کیخلاف تحقیقات کا حکم دے دیا،30اکتوبرکے نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے شیخ امان اللہ کی غیر قانونی تعیناتی، اختیارات کے ناجائز استعمال، غیر قانونی بھرتیوں اورمبینہ مالی بدعنوانیوں کے حوالے سے سی این پی کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دے دیا تھا،نیب احکامات اور کئی روز گزرنے کے باوجود شیخ امان اللہ قائم مقام صدر زرعی ترقیاتی بینک کے عہدے پر براجمان اورمستقل صدر زرعی ترقیاتی بینک کی تعیناتی کی راہ میں رکاوٹ ہیں ،بااثر شیخ امان اللہ تاحال بطور قائم مقام صدر زرعی ترقیاتی بینک کام کررہے ہیں ذرائع کا کہنا ہے شیخ امان اللہ کا عہدے پر بحال رہنا، خود اپنے خلاف ہونے والی تحقیقات پر براہ راست اثر انداز بھی ہوسکتاہے ۔وزارت خزانہ میں اہم منصب پر فائز شیخ امان اللہ کا قریبی ساتھی انکے عہدے پر رہنے کی بڑی وجہ ہے اور بااثر شیخ امان اللہ نیب نوٹس کے باجود ٹس سے مس نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں