نواز شریف کی بگڑتی سنبھلتی طبیعت، کلاٹس ختم کرنیوالی دوائوں کا استعمال بند

لاہور(سی این پی)نواز شریف لاہور کے سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں، پلیٹ لیٹس کا اتار چڑھا ئوجاری ہے، میڈیکل بورڈ نے خون میں کلاٹس ختم کرنے والی دوائوں کا استعمال روک دیا ہے۔میڈیکل بورڈ کے مطابق گزشتہ 14 روز سے سروسز ہسپتال میں زیر علاج سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت میں اتار چڑھا ئوکے باعث خون میں کلاٹس ختم کرنے والی دوائیں بند کر دی گئی ہیں۔ذرائع میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹلیٹس سیلز میں اتار چڑھائو کا سلسلہ بدستور جاری ہے، گزشتہ روز نواز شریف کا سی بی سی سمیت کوئی بھی ٹیسٹ نہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس سیلز کی تعداد 40 ہزار کے قریب ہے۔ طبی معائنے کے بعد سی بی سی سمیت دیگر ٹیسٹ کروائے جائیں گے، البتہ نواز شریف کا بلڈ پریشر کنٹرول میں ہے۔میڈیکل بورڈ ذرائع کے مطابق اسٹرائیڈز کی وجہ سے نواز شریف کی شوگر میں اتار چڑھا ئودیکھی جا رہی ہے، جسے قابو کرنے کیلئے انسولین کا استعمال کیا جا رہا ہے، نواز شریف کو دل اور گردوں کے مسائل علاج معالجے میں مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔ ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کی ٹویٹ کے مطابق نواز شریف کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں