لاہور(سی این پی )نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گھوڑا چوک میں ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں بارے بریفنگ لی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا یہ فلائی اوور اگلے ہفتے میں کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں، امید ہے اس کا جتنا کام رہ گیا ہے وہ بھی جلدی مکمل ہو جائے گا، یہ بڑا ریلیف ہو گا، اس پر تمام محکموں نے محنت کی ہے، راولپنڈی کی رنگ روڈ کے علاوہ باقی تین بڑے منصوبے جنوری تک مکمل ہو جائیں گے۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا آن لائن لرنر لائسنز کیلئے نیا سسٹم بنا ہے، ایک منٹ میں دو سو لائسنس ایشو ہورہے ہیں، کہیں سسٹم کی خرابی ہوتی ہے تو اس کو ٹھیک کیا جاتا ہے،نئے سی ٹی او نے چارج سنبھال لیا ہے، اب ہیلمٹ اور لائن کے حوالے سے کریک ڈاؤن ہو گا، ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا، اب پولیس سٹیشن میں فرنٹ ڈیسک پر بھی ڈرائیونگ لائسنس بننا شروع ہو گئے ہیں، پہلے ایک سال میں جتنے لائسنس بنے اس سے زیادہ دس دن میں بنے ہیں۔سموگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سموگ کے خاتمے کے لئے تمام ممکن وسائل استعمال کر رہے ہیں، بارش کے بعد یہ سب ختم ہو گی۔
مسعود خان کی پاکستان میں اقرا فنڈ مشن کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی
پاکستان کوریا کے تجربات سے سیکھنے کا خواہشمند ہے، وزیراعظم
نیب ترامیم کو کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت آج ہو گی
پاکستان، امریکا کا علاقائی و عالمی سلامتی میں کردار ادا کرنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ
بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
جب بچوں کے ہاتھوں میں پیٹرول بم دیا گیا تو کورٹ کیوں حرکت میں نہیں آئی، وزیر اعلیٰ پنجاب
آرٹیکل 6 لگانے کا آغاز فیلڈ مارشل ایوب خان سے کیا جانا چاہیے، خواجہ آصف
جماعت اسلامی حلقہ خواتین اسلام آباد کے زیر اہتمام محفل ملاقات کا انعقاد
قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اضافی نشستوں پر منتخب 77 ارکان کی رکینت معطل
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، عمر ایوب