سرفراز بگٹی جیالے بن گئے

تربت (سی این پی )سابق نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔تربت میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن کے دوران سرفراز بگٹی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا،کنونشن میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ، ثنا اللہ زہری سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔

اس موقع پر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ تربت کی سرزمین پر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے، اعزاز کی بات ہے کہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کررہا ہوں، آصف زرداری کی قیادت میں خطے میں امن قائم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے 18 ویں ترمیم سے بلوچوں کو حقوق دیے، تربت سےقوم پرستی کی سیاست کے خاتمے کا آغاز کررہےہیں، ہمارا مقصد پاکستان کو محفوظ،پر امن، خوشحال بنانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں