رابی پیرزادہ کا شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کا اعلان

لاہور(سی این پی )گلوکارہ رابی پیرزادہ نے نازیباتصاویراور ویڈیوز لیک ہونے کے معاملے کے بعد شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں رابی پیرزادہ نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا ۔انہوں نے لکھا کہ ” میں رابی پیرذادہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرتی ہوں ۔ اللہ تعالیٰ میرے گناہوں کو معاف کرے۔ اور میرے حق میں لوگوں کا دل نرم کرے۔رابی پیرزادہ کی کچھ روز قبل ذاتی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن سے انہیں شدید خفت کا سامنا کرنا پڑا ۔رابی پیزادہ نے سوشل میڈیا پر ذاتی تصاویر منظرعام آنے کے بعد سائبرکرائم ایکٹ کے تحت درخواست بھی جمع کروائی ۔اس حوالے سے گلوکارہ خاصی پریشان رہیں اور سوشل میڈیا پر انہیں جہاں تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہیں ان کی دل جوئی بھی کی گئی ۔رابی پیرزادہ نے 2004 میں شوبز کو بطور کیرئیر اپنایا ،انہوں نے گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری اور ماڈلنگ بھی کی۔گلوکارہ گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر کافی سرگرم تھیں اور مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو کے حوالے سے بھی ان کے ٹوئیٹس سامنے آتے رہے ۔ رابی پیرزادہ کے شوبز چھوڑنے کے اعلان پر مداحوں نے ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں