لاہور(سی این پی )نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی مسلسل مانیٹرنگ اور دوروں سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) کی ایمرجنسی کی اپ گریڈیشن کا 99 فیصد کام مکمل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے اپ گریڈ ہونے والے ایمرجنسی بلاک کا تفصیلی دورہ کیا، وزیراعلیٰ نے پراجیکٹ کے فنشنگ کے کاموں کامشاہدہ کیا اور معیار کا جائزہ لیا۔محسن نقوی نے دروازوں،فرش،خصوصاً ٹائلز اور ریلنگ کی کوالٹی کو بہتر بنانے کیلئے ہدایات دیں،وزیراعلیٰ نے ایمرجنسی میں بیڈزکامعیار چیک کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی نےہدایت کی کہ مین گیٹ کے قریب لیب کولیکشن سنٹر پرجلد کام کا آغاز کیا جائے، فنشنگ کے کاموں کو اعلیٰ معیار کے ساتھ حتمی شکل دی جائے۔انہوں مزید کہا کہ اپ گریڈ کی جانے والی ایمرجنسی فعال ہونے کے بعد دوسرے حصے کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر،سیکرٹری تعمیرات ومواصلات اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ پی آئی سی کی ایمرجنسی کاگراؤنڈفلورجلدمریضو ں کیلئےکھول دیاجائیگا۔
کیا بیرون ملک جائیداد خریدنا غیر قانونی ہے؟
دبئی میں کتنے جرنلز، بیورو کریٹس اور بینکرز کی جائیدادیں ؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں
دبئی ان لاکڈ میں نام آنے پربلاول، محسن نقوی، شرجیل میمن اور فیصل واڈا کی وضاحتیں
پاناما لیکس کے بعد دبئی ان لاکڈ کے نام سے نیا مالی سکینڈل منظر عام پر آگیا
بلاول بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
اسلام آباد ہائیکورٹ نےحکومت کو ٹیکس نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے سے روک دیا
جماعت اسلامی کا 16 مئی سے حکومت کیخلاف مارچ کا اعلان
وزیر اعظم کا حکومت کی زیر ملکیت تمام اداروں کی نجکاری کا اعلان
جسٹس بابر ستار کا عدلیہ میں مداخلت پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو ایک اور خط
سرکاری محکموں میں بڑے پیمانے پر بھرتیوں کی منظوری