کامیابی کیلئے پبلک ڈیلنگ میں مہارت شرط، وزیر اعلیٰ کی زیر تربیت اے ایس پیز سے گفتگو

لاہور(سی این پی )نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پولیس اکیڈمی میں زیر تربیت 34 اے ایس پیز سے ملاقات کی، اس موقع پر زیر تربیت اے ایس پیز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسلام شہریوں سے اچھے سلوک کی تلقین کرتا ہے، پولیس افسر کو بھی بغیر سفارش ہر کسی کے کام انا چاہئے بہتر پبلک ہینڈلنگ اور پولیسنگ ہی پولیس افسر کی اچھی شہرت اور کیریر کی ضمانت ہے، محسن نقوی نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کو مل کر شہریوں کے مسائل کو حل کرنے پر توجہ دینی چاہئے غیر قانونی کام سے انکار آپ کا حق ہے لیکن ہمیشہ نرمی اور انسانیت سے کام لیں کامیاب ہونے کیلئے پبلک ڈیلنگ میں مہارت شرط ہے، انہوں نے کہا کہ عوام، سینئرز اور سائلین آپ سے اچھے رویے کے متمنی ہیں، جو آپ کے پاس چل کر آئ اس سے بداخلاقی کیوں کی جائے

محسن نقوی نے مزید کہا کہ قانون کی عملداری کیلئے سختی کرنا پڑتی ہے لاہور  میں نوے فیصد شہریوں کے پاس لائسنس نہیں تھا اب ایک سکینڈ میں تین لائسنس بن رہے ہیں چند ماہ میں ایک کروڑ پندرہ لاکھ لائسنس بن چکے ہیں، محسن نقوی نے کہا کہ فیصل آباد، گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں سیف سٹی پراجیکٹس کی لاگت کا تخمینہ 100 ارب روپے لگایا ، 31 جنوری تک 21 شہروں مایں سیف سٹی پراجیکٹس کا آغاز کر رہے ہیں، محسن نقوی نے مزید کہا کہ پولیس شہدا کی فیملیز کیلئے 200 کروڑ روپے مختص کئے ہیں 97 فیصد شہری پولیس کی کارکردگی سے مطمئن ہیں میں زیر تربیت اے ایس پیز کے مستقبل کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں

اپنا تبصرہ بھیجیں