بلے کا نشان دوبارہ چھن جانے کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان

راولپنڈی (سی این پی )پشاور ہائی کورٹ کے ’بلے‘ کے انتخابی نشان پر حکم امتناع واپس لینے کے فیصلے کے خلاف سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فیصلے کے خلاف کل ہی سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے، اب کرپشن اور ہارس ٹریڈنگ کی بنیاد رکھیں گے، جو بھی جیتے گا لیکن جمہوریت کی ہار ہوگی، ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، غلط فہمی ہے کہ الیکشن کمیشن کو نہیں سنا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ انتخابی نشان واپس لینا پارٹی کو ختم کرنے کے مترادف ہے، امید ہے سپریم کورٹ سے بلے کا نشان واپس مل جائے گا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شفاف الیکشن نہ ہوئے تو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے معاہدے سمیت معیشت پر برا اثر پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ بلے کا نشان بحال نہ ہوا تو ہر امیدوار آزاد لڑے گا، انڈر 19 سے الیکشن لڑیں گے لیکن میدان نہیں چھوڑیں گے۔بیرسٹر گوہر نے سیاسی مخالفین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ انڈر 19 سے بھی ڈرے ہوئے ہیں جبکہ انتخابی نشان نہ ملا تو پلان ’بی‘ پر عمل کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں