زرتاج گل کیلئے نئی مشکل

ڈیرہ غازی خان(سی این پی )پاکستان تحریک انصاف کی سابق وزیر مملکت زرتاج گل پر ڈیرہ غازی خان میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں سرکاری نوکری کا جھانسہ دے کر شہری سے 5 لاکھ روپے لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔مقدمہ سخی سرور کے بارڈر ملٹری پولیس تھانےمیں ظفر حسین نامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا  ہے۔

مدعی کے مطابق زرتاج گل کو ڈھائی سال پہلے سخی سرور کے سرکاری اسپتال میں ملازمت کیلئے درخواست دی تھی،جس پر زرتاج گل نے ملازمت کے عوض 5 لاکھ روپے لیے تھے لیکن نہ تو نوکری دلوائی اور نہ ہی پیسے واپس ملے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ دفعہ 420 کے تحت درج کیا گیا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں