کنگنا رناوت کا فلمی سین ان کیلئے باعث شرمندگی بن گیا

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم تیجس میں ایک سین کے باعث سوشل میڈیا پر انکا مذاق بن گیا۔ گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم تیجس باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوئی جس نے مجموعی طور پر صرف چھ کروڑ 20 لاکھ کا ہی بزنس کیا۔فلم کی ناکامی کو مختلف وجوہات سے جوڑا جارہا ہے، تاہم فلم کی منظر کشی، ایکشن سین اور گرافکس کو لے کر سوشل میڈیا پر اسکا خوب مذاق اڑایا جارہا ہے۔

فلم کے اس سین میں اداکارہ کو اسٹنٹ کرتے ہوئے ایک فوجی کی جان بچاتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جبکہ انہیں اس سین میں اس طرح بچتے ہوئے دکھایا گیا ہے جسکا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تحریر کیا “میں اکیلا ہی یہ سب کیوں برداشت کروں، دوستوں آپ بھی اس ماسٹر پیس کو سپورٹ کریں۔” ایک صارف نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ “اس فلم سے آسکر کیسے مس ہوگیا؟”واضح رہے کہ کنگنا رناوت نے اپنی فلم تیجس کو عمدہ قرار دیا تھا جبکہ اینیمل کی کامیابی پر اسے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں