کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آج آخری روز

اسلام آباد (سی این پی )کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آج آخری روز ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے کل انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی، سیاسی جماعتیں اور آزاد امیدوار 6 فروری تک اپنی انتخابی مہم چلا سکتے ہیں۔

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں شاہ محمود قریشی کے 3 حلقوں سے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے الیکشن کمیشن سے آج جواب طلب کرلیا۔پشاور ہائیکورٹ میں اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں