غیر معیاری گیس سلنڈرز کا نوٹس، وزیراعلیٰ نے فوری کریک ڈائون کا حکم دیدیا

لاہور(سی این پی )صوبہ پنجاب میں غیر معیاری گیس سلنڈرز کے استعمال کا وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سخت نوٹس لے لیا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے سلنڈرز تیاراور فروخت کرنے والوں کیلئے وارننگ جاری کردی، وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب بھر میں غیر معیاری اور غیر محفوظ سلنڈرز کیخلاف فوری کریک ڈائون کا حکم جاری کردیا، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ایسے عناصر کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایات جاری، وزیر اعلیٰ پنجاب ملوث عناصر کیخلاف بلاتفریق کارروائی کا حکم دیا ہے، وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے مطابق غیر مجاز ڈیلرز کیخلاف فوری ایکشن لیا جائے گا، دوسری جانب اوگرا نے بھی ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ملوث عناصر کیخلاف ایکشن کے اختیارات سونپ دیئے، دریں اثنا وزیر اعلیٰ پنجاب نے گجرات کی رہائشی خاتون کی انجیو گرافی میں تاخیر کی شکایت پر فوری نوٹس لیتے ہوئے فوری انجیو گرافی کا حکم جاری کردیا، وزیر اعلی  ایم ایس پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو احکامات جاری کردیئے، وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ خواتین مریضوں کو فوری اٹینڈ کیا جائے، کسی بھی مریض کے حوالے سے کوئی سستی نہ برتی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں