پاکستان اور قطر کے درمیان افرادی قوت کے شعبے میں معاہدوں پر دستخط

دوحہ (سی این پی )پاکستان اور قطر کے درمیان افرادی قوت کے شعبے میں معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ قطر کے ساتھ معاہدے پر دستخط وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز جواد ملک نے کیے۔قطر میں ہونے والی دستخط کی تقریب میں جواد ملک نے کہا کہ پاکستان، قطر سمیت مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کے ساتھ افرادی قوت کے معاہدوں پر دستخط کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف پاکستانی شہریوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے، بلکہ قیمتی ترسیلات زر بھی پاکستان آئیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں