غازی آباد، ڈھوک سیداں، راولپنڈی میں ایک روزہ فری میڈیکل اور آئی کیمپ کا انعقاد

راولپنڈی(سی این پی)سماجی تنظیم ایکو فاؤنڈیشن، ہیلتھ ٹی وی، پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز (پائینیرز)، شفانور آئی کئیر فاؤنڈیشن اور میڈیا ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام ایک روزہ فری میڈیکل اور آئی کیمپ راولپنڈی کے گنجان آباد علاقے غازی آباد، ڈھوک سیداں میں لگایا گیا۔ جس میں الرجی، دمہ، جلدی امراض، جنرل امراض اور آنکھوں کے ماہر ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور مفت ادویات دی گئیں۔ کیمپ صبح 10 بجے سے لیکر سہ پہر 3 بجے تک جاری رہا۔ اس فری میڈیکل اور آئی کیمپ میں 1000 سے زائد خواتین، مردوں، بچوں اور بزرگوں نے استفادہ حاصل کیا۔

آنکھوں کے معائنے کے بعد 14 افراد کو آنکھوں کے آپریشبز تجویز کئے گیے۔ اس موقع پر میڈیا ایسوسی ایشن آف پاکستان (میپ) کے مرکزی صدر و ایچ ٹی وی فری میڈیکل کیمپس کے چیف آر گنائزر مظفر علی بٹ نے بتایا کہ انہوں نے ان ایچ ٹی وی فری میڈیکل کیمپس کا سلسلہ 2015 میں شروع کیا تھا جو الحمدللہ 10 سال سے جاری ہے۔ ان میڈیکل کیمپس میں چیک اپ اور ادویات کے ساتھ ساتھ مختلف امراض کے ٹیسٹ بھی کئے جاتے ہیں۔ ماں اور بچے کی صحت اور صحت عامہ کے حوالے سے آگاہی، خفاظتی ٹیکہ جات، پولیو و دیگر امراض سے بچاؤ کی ویکسینیشن بھی دی جاتی ہے۔ اس فری میڈیکل اور آئی کیمپ میں 14 افراد کو آنکھوں کی سرجریز تجویز کی گئیں۔ ان تمام افراد کی سرجریز فری کی جائیں گی۔

ان فری میڈیکل کیمپس کی چیف کوارڈینیٹر و ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، ایکو فاؤنڈیشن، ڈاکٹر فاطمہ علی نے بتایا کہ ہوشربا مہنگائی کے اس دور میں یہ فری میڈیکل کیمپس کسی نعمت سے کم نہیں۔ کمیونٹی لیول پر لوگوں کو ان کے اپنے علاقوں میں جدید طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ أئی کیمپس میں مریضوں کو مفت معائنے کے بعد مستحق افراد کی آنکھوں کی فری لیزر سرجری بھی کی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ فری میڈیکل اور آئی کیمپس بغیر کسی سرکاری مالی معاونت کے اپنی مدد آپ کے تحت لگائے جاتے ہیں۔ انہوں نے مخیر افراد سے اپیل کی کہ نیکی اور انسانی فلاح کے اس کام میں ان کا ساتھ دیں مالی و اخلاقی تعاون کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان فری میڈیکل اور آئی کیمپس سے استغادہ حاصل کر سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں