وزیر اعلیٰ پنجاب کا انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنز کی لیبارٹری میں بوائلر دھماکے کا نوٹس

لاہور(سی این پی )وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سی بی ڈی پنجاب کے پراجیکٹس کا دورہ کیا ، والٹن ریلوے کراسنگ فلائی اوور کے کام نے سپیڈ پکڑ لی ، دونوں اطراف کی 100 فیصد پائلز کا کام مکمل کرلیاگیا ہے 15 فروری تک فلائی اوور کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا، اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وسائل اور وقت کی کمی کا سامنا ہے لیکن ہم ہر منصوبہ بروقت مکمل کرینگے، محسن نقوی نے گلبرگ سے لنک والٹن روڈ کا معائنہ کیا، سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ، کئی شاہراہوں تک ملے گی جس سے رسائی میں آسانی ہو گی ، محسن نقوی نے میجر محمد اسحاق شہید فلائی اوور کا بھی جائزہ لیا، اس موقع پر صوبائی وزیر ہائوسنگ اظفر علی ناصر بھی ان کے ہمراہ تھے، سی بی ڈی پنجاب، این ایل سی اور نیسپاک کی منصوبہ بندی کی بدولت فلاوورز،نے جلد تکمیل کے ریکارڈز قائم کئے ہیں، جس سے بیس کروڑ روپے کی ناقابل یقین بچت بھی ہوئی ہے، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قومی ہیروز اور شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتےہیں

دریں اثنا وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنز کی لیبارٹری کے بوائلر میں دھماکے کا نوٹس بھی لیا ، وزیر اعلیٰ نے سیکرٹری صحت سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے، واقعہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کا حکم بھی دیدیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ زخمی طالب علموں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف بلاامتیاز کارروئی عمل میں لائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں