نواز شریف نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا

لاہور(سی این پی ) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔نواز شریف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 ماڈل ٹاؤن میں ووٹ کاسٹ کیا۔اس موقع پر چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری بھی موجود تھے۔قبل ازیں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی این اے 128 لاہور میں اپنا ووٹ ڈالا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں