بانی پی ٹی آئی کا انوکھا اقدام، صوبائی اسمبلی کا الیکشن نہ لڑنے والے شخص کو بلوچستان کا وزیر اعلیٰ نامزد کردیا

راولپنڈی(سی این پی )بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اس شخص کو وزيرِاعلیٰ بلوچستان نام زد کردیا جس نے صوبائی اسمبلی کا الیکشن ہی نہیں لڑا۔عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کے فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان میں وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار سالار خان ہوں گے۔

سالار خان نے حالیہ انتخابات میں صوبائی اسمبلی کا الیکشن نہیں لڑا ، قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لیا لیکن انہیں شکست ہوئی ۔تاہم میڈيا پر اپنا نام دیکھا تو سالار خان نے وضاحتی بیان جاری کردیا کہ وہ وزیرِاعلیٰ کے امیدوار نہیں بلکہ ان کی مشاورت سے وزیرِاعلیٰ کا فیصلہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں