اسلام آباد(سی این پی) ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔شہری علی خان نے انتخابات میں دھاندلی کی بنیاد پر ملک میں دوبارہ انتخابات کرانے استدعا کی تھی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 19 فروری کو کیس سماعت کرےگا۔
سپریم کورٹ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی تین رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے۔ سپریم کورٹ نے درخواست گزار کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔یاد ر ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی شکایات سامنے آئی ہیں۔دھاندلی کی شکایات پاکستان تحریک انصاف، اے این پی، جے یو آئی، جماعت اسلامی، نیشنل پارٹی اور دیگر جماعتوں کی جانب سے سامنے آئی ہیں۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15روپے 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7روپے 88پیسے کمی کا اعلان
شہید میجر بابر خان نیازی آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ جاری
شہدا کے یادگاروں پر حملہ کرنے کا حق کسی کو نہیں، بلاول بھٹو
عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت منظور
پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ
پاکستان سمیت دنیا بھر میں خاندانوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
آسٹریلیا کی پاکستان کی سماجی اقتصادی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی