نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سے چین اور ایران کے قونصل جنرل کی الوداعی ملاقات

لاہور(سی این پی )نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے چین کے قونصل جنرل ژائو شیرین اور ایران کے قونصل جنرل مہران مواحد فر کی الوداعی ملاقات، ملاقات کے موقع پر صوبائی وزیر عامر میر اور اظفر علی ناصر بھی موجود تھے ، ملاقات کے دوران چین اور ایران کے قونصل جنرل نے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا عہدہ سنبھالنے پر بھی مبارکباد پیش کی، محسن نقوی نے دونوں کو جاری پاکستان سپر لیگ کے میچ دیکھنے کی بھی دعوت دی، ملاقات کے دوران چین کے قونصل جنرل نے محسن نقوی کی بطور وزیر اعلیٰ کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ آپ نے انتہائی مختصر عرصے میں غیر معمولی سپیڈ کے ساتھ عوامی منصوبے مکمل کئے ہیں ، قونصل جنرل نے مزید کہا کہ چین پاکستان کا سٹرٹیجک پارٹنر ہے ، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چین نے ہر آزمائش میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے، دورہ چین کے دوران کیمونسٹ پارٹی آف چائنا کی جانب سے بہت پذیرآئی ملی ، چینی قونصل جنرل نے محسن نقوی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

ایرانی قونصل جنرل نے ملاقات میں محسن نقوی کی بطور وزیر اعلیٰ بے مثال کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ آپ نے ایک برس میں صرف عوام کی خدمت کیلئے کام کیا ہےجس سے شہریوں کی زندگیوں میں آسانیاں آئی ہیں، ایرانی قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران تاریخی اور مذہبی رشتوں میں بندھے ہیں، محسن نقوی نے باہمی تعلقات کے حوالے سے تعاون پر ایرانی قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں