اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کا اجلاس، بھارت کا پردہ فاش

جنیوا(سی این پی) اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا جہاں پاکستان نے جارحیت کو بے نقاب کرتے ہوئے بھارت کا پردہ فاش کردیا۔تفصیلات کے مطابق جینیوا میں منعقدہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے خصوصی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کی خصوصی ایلچی برائے کشمیر تہمینہ جنجوعہ نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی انتہا پسندی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورت حال پر عالمی برادری نوٹس لے، مقبوضہ کشمیر میں 4 ہفتوں سے نظام زندگی مفلوج ہے۔تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کی آواز کو ہر سطح پر بلند کرتا رہے گا، اقوام متحدہ بھارتی مظالم رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔دریں اثنا ہائی کمشنر میشل بشلے نے کہا کہ انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں کے اثرات دوسرے علاقوں پر بھی پڑتے، تمام ریاستیں انسانی حقوق پر کام کرنے کے لیے اکٹھے ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسائل کے حل کے لیے بات چیت کی اشد ضرورت ہے۔یاد رہے کہ مورخہ 26 اگست2019 کو بھی جینیوا میں منعقدہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے خصوصی اجلاس میں تہمینہ جنجوعہ نے مظلوم کشمیریوں کے لیے آواز بلند کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں