ایل پی جی کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ

اسلام آباد (سی این پی )آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی منظوری کے بغیر ہی مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے۔ چیئرمین ایل پی جی ڈسٹریبیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے بتایا ہے کہ ایک ہفتے میں دوسری بار ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے، سرکاری قیمت 257 روپے فی کلو ہے جبکہ اب مزید اضافے کے بعد ایل پی جی 310 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی 360 روپے میں فروخت کی جانے لگی۔عرفان کھوکھر کا مزید کہنا تھا کہ گھریلو سیلنڈر 3030 روپے کی بجائے 3700 روپے میں فروخت ہورہا ہے، گیس مافیا کے سامنے اوگرا، ڈسٹری بیوٹرز اور دکاندار بے بس ہیں، ملک بھر میں ایل پی جی کی مصنوعی قلت پید اکی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں